0
Sunday 28 Dec 2014 20:26

لاہور، عوامی رکشہ یونین کے زیراہتمام مال روڈ پر ریلی، سراج الحق کی بھی شرکت

لاہور، عوامی رکشہ یونین کے زیراہتمام مال روڈ پر ریلی، سراج الحق کی بھی شرکت
اسلام ٹائمز۔ عوامی رکشہ یونین کے تحت مال روڈ پر مہنگائی کیخلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی، جس کی قیادت امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کی۔ جلسہ سے امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر، میاں مقصود احمد، خلیق احمد بٹ، عوامی رکشہ یونین کے چیئرمین مجید غوری، صدر عوامی رکشہ یونین حافظ مظہر گیلانی اور شباب ملی لاہور کے صدر عابد میر نے بھی خطاب کیا۔ امیر العظیم، عبدالعزیز عابد اور احمد سلمان بلوچ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اس موقع پر رکشہ ڈرایئوروں کی بڑی تعداد موجود تھی، امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق رکشے میں سوار ہو کر ریلی میں شریک ہوئے۔ ریلی سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ تمام طبقات کو اپنے حقوق کیلئے لڑنا ہوگا، ٹریفک پولیس والے بغیر وجہ کے چالان کر دیتے ہیں، میں رکشہ ڈرائیوروں کے ساتھ کھڑا ہوں۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ ملک میں منصفانہ اور یکساں نظام تعلیم شروع کرنیکی ضرورت ہے، اس وقت پاکستان کا ہر بچہ مقروض ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی بیٹی عافیہ صدیقی کو واپس لانے کیلیے کچھ نہیں کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 428807
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش