0
Sunday 28 Dec 2014 20:53

فوجی عدالتیں جمہوریت کو بچانے اور دہشتگردی کے ختم کرنے کیلئے قائم کی جائیں گی، پرویزرشید

فوجی عدالتیں جمہوریت کو بچانے اور دہشتگردی کے ختم کرنے کیلئے قائم کی جائیں گی، پرویزرشید
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ ماضی میں خصوصی فوجی عدالتیں جمہوریت کے خاتمے کے لئے قائم کی گئیں، لیکن اب یہ عدالتیں جمہوریت کو بچانے اور دہشتگردی کے خاتمے کے لئے قائم کی جائیں گی۔ پی ٹی وی کے ٹاک شو میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ امن کا قیام خطے کا مشترکہ مفاد ہے، افغانستان میں امن پاکستان کے لئے اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کو دہشتگردوں کے خلاف پاکستان کا ہم خیال بنانے میں وزیراعظم نواز شریف نے اہم کردار ادا کیا،  پاکستان اور افغانستان مل کر دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑیں گے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کابل کا امن بھی اسلام آباد کے امن جتنا اہم ہے۔ پرویز رشید نے کہا کہ بعض عناصر کی جانب سے بندوق کے زور پر ایجنڈا مسلط کرنا ناقابلِ قبول ہے۔
خبر کا کوڈ : 428816
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش