0
Thursday 4 Nov 2010 14:01

مستکبرین ادویات بیچنے کی غرض سے اپنی لیبارٹریوں میں وائرس تیار کرتے ہیں، احمدی نژاد

مستکبرین ادویات بیچنے کی غرض سے اپنی لیبارٹریوں میں وائرس تیار کرتے ہیں، احمدی نژاد
اسلام ٹائمز- فارس نیوز کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے کہا ہے کہ سرمایہ دارانہ نظام ایسے مقام پر آ پہنچا ہے کہ مغربی کمپنیاں اپنی لیبارٹریز میں وائرس تیار کرتی ہیں تاکہ اسکے ذریعے پھیلنے والی بیماریوں کی ادویات کو فروخت کر کے اپنی جیبیں بھر سکیں۔ وہ گذشتہ روز ایران کے شہر بجنورد میں عظیم عوامی اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔
انھوں نے کہا کہ انسانیت کا کمال دوسروں سے محبت اور خدمت میں پوشیدہ ہے، جبکہ دنیا کی مشکلات کی اصلی وجہ بعض افراد کی اس سادہ اور واضح اصول سے غفلت برتنا ہے، اسی غفلت کو وہ لوگ باقی دنیا پر لاگو کرنے کے درپے ہیں۔ یہ لوگ اپنی طاقت کے بل بوتے پر لوگوں کے درمیان دوستی کے بجائے دشمنی کو ہوا دیتے ہیں اور ایک خاص گروہ کی خوشحالی کی خاطر دوسروں کو غربت، افلاس اور بدحالی کی چکی میں پیستے چلے آرہے ہیں۔
ایران کے صدر محمود احمدی نژاد نے روس کی جانب سے ایران کے ساتھ دفاعی معاہدہ ختم کرنے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ روس ہمارے ساتھ زمین سے فضا میں مار کرنے والے چند میزائلوں کی فراہمی کا معاہدہ توڑ کر یہ سمجھتا ہے کہ ایرانی قوم دباو کا شکار ہو جائے گی لیکن یہ اسکی غلط فہمی ہے۔ ایرانی صدر نے عوام کی پرجوش تالیوں کی گونج میں کہا کہ اگرروس نے میزائل فراہمی کا معاہدہ توڑا تو ایرانی قوم نہ صرف ماسکو سے اصل قیمت وصول کریگی بلکہ جرمانہ بھی وصول کیا جائیگا۔
ایران کے صدر نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایران کی مومن اور نڈر قوم کو عالمی استکباری طاقتوں کے مقابل جنگ اور ہتھیاروں کی ضرورت نہیں ہے، بلکہ وہ اپنے ارادے، خدائی حکمت عملی اور اخلاقی اصولوں کے بل بوتے پر انکے خلاف ڈٹی رہے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ دشمن کی ثقافتی یلغار کے مقابلے میں ہمیں چاہئے کہ ہم اپنی دینی ثقافتی اقدار کو زیادہ سے زیادہ عوام اور دوسرے معاشروں میں پھیلائیں۔
خبر کا کوڈ : 42891
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش