QR CodeQR Code

سندھ پولیس کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا

29 Dec 2014 12:31

اسلام ٹائمز: نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سندھ پولیس کی تنخواہیں بڑھا کر پنجاب پولیس کے برابر کر دی گئیں ہیں، جس کیلئے پولیس کے بجٹ میں 3 ارب 9 کروڑ روپے کی اضافی رقم مختص کی گئی ہے، اطلاق یکم جنوری 2015ء سے ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ محکمہ پولیس سندھ نے افسران و اہلکاروں کی تنخواہوں میں اضافے کے اعلان کے بعد اس کا باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ پولیس کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سندھ پولیس میں فرائض انجام دینے والے افسران و اہلکاروں کی تنخواہیں بڑھا کر پنجاب پولیس کے برابر کر دی گئیں ہیں، جس کے لئے پولیس کے بجٹ میں 3 ارب 9 کروڑ روپے کی اضافی رقم مختص کی گئی ہے، جبکہ تنخواہوں میں اضافے کا اطلاق یکم جنوری 2015ء سے ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 428917

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/428917/سندھ-پولیس-کی-تنخواہوں-میں-اضافے-کا-نوٹیفکیشن-جاری-کر-دیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org