0
Monday 29 Dec 2014 13:23

ممبئی حملہ کیس کے ملزم ذکی الرحمان لکھوی کی نظربندی کے احکامات معطل

ممبئی حملہ کیس کے ملزم ذکی الرحمان لکھوی کی نظربندی کے احکامات معطل
اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ممبئی حملہ کیس کے ملزم ذکی الرحمان لکھوی کی نظربندی کے احکامات معطل کر دیے ہیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس نورالحق قریشی نے ذکی الرحمن لکھوی کی نظربندی سے متعلق درخواست کی سماعت کی۔ ذکی الرحمان لکھوی کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت ضمانت کے احکامات جاری کر چکی ہے جس کے بعد نظربندی کا کوئی جواز نہیں رہتا جس پر عدالت نے محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے نظربندی کے احکامات معطل کرنے کاحکم دے دیا۔ اس سے قبل اسلام آباد کی انسدادہشت گردی کی عدالت نے ممبئی حملہ کیس کے ملزم ذکی الرحمان لکھوی کی پانچ پانچ لاکھ روپے کے مچلکوں پر ضمانت کے احکامات جاری کئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 428931
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش