QR CodeQR Code

گینگ وار کا اہم ملزم عزیر بلوچ دبئی میں گرفتار

29 Dec 2014 16:18

اسلام ٹائمز: حکومت سندھ اور رینجرز حکام کی سفارش پر انٹرپول نے لیاری گینگ وار کے اہم ملزم کے ریڈ وارنٹ جاری کر رکھے تھے، جس کے بعد اسے دبئی ائیرپورٹ سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ لیاری گینگ وار کا اہم ملزم عذیربلوچ دبئی ایئرپورٹ پر پکڑا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق عزیر بلوچ مسقط سے دبئی پہنچا تھا، جہاں انٹرپول کے ہتھے چڑ ھ گیا۔ حکام کے مطابق عذیر بلوچ کے پاس پاکستان کے علاوہ ایران کا پاسپورٹ بھی موجود ہے۔ یاد رہے کہ حکومت سندھ اور رینجرز حکام کی سفارش پر انٹر پول نے عذیر بلوچ کے ریڈوارنٹ جاری کر رکھے تھے، اور اب یہ مسئلہ در پیش آ سکتا ہے، کہ آیا انٹر پول حکام ملزم کو ایران کے حوالے کریں گے یا حکومت پاکستان کے سپرد کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 428993

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/428993/گینگ-وار-کا-اہم-ملزم-عزیر-بلوچ-دبئی-میں-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org