QR CodeQR Code

لاہور، مشکوک افراد کی موجودگی کی اطلاع، پولیس کا سرچ آپریشن

29 Dec 2014 16:27

اسلام ٹائمز: داتا دربار کے قریب موجود ریسکیو ملازم نے پولیس ہیلپ لائن پر کال کرکے مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع دی، جس کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کے ہوٹل کو گھیرے میں لے لیا۔


اسلام ٹائمز۔ صوبائی دارالحکومت لاہور میں مشکوک افراد کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری نے ہوٹل کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا۔ داتا دربار کے قریب موجود ریسکیو ملازم نے پولیس ہیلپ لائین پر کال کرکے مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع دی۔ جس کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر ہوٹل کو گھیرے میں لے لیا اور سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ہوٹل کے قرب وجوار سے چند افراد کو تفشیش کی غرض سے گرفتار بھی کرلیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 428997

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/428997/لاہور-مشکوک-افراد-کی-موجودگی-اطلاع-پولیس-کا-سرچ-ا-پریشن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org