QR CodeQR Code

عالمی شہرت یافتہ باکسر عامر خان کی جنرل راحیل شریف سے ملاقات، پاک فوج کو خراج تحسین

29 Dec 2014 16:38

اسلام ٹائمز: پاکستانی نژاد برطانوی باکسر سانحہ پشاور کے شہداءکے ورثا، دہشتگردی کے خلاف پاک فوج کی کاروائیوں اور پاک فوج کے جوانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے پاکستان آئے ہوئے ہیں، بچون کو پیغام میں انہوں نے کہا کہ وہ اپنے حوصلے پست نہ کریں، اور تعلیم جاری رکھیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان فوج کے ادارہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق عالمی شہرت یافتہ پاکستانی نژاد برطانونی باکسر عامر خان نے آرمی چیف راحیل شریف سے فوج کی دہشت گردوں کیخلاف کارروائیوں پہ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ باکسر عامر خان نے راحیل شریف سے ملاقات کی جس میں عامر خان نے سانحہ پشاور کے شہداء کے لواحقین سےب  اظہار یکجہتی کیا اور بچوں کی کو نشانہ بنانے کے سانحہ کی شدید مذمت بھی کی۔ عامر خان نے فوج کی دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی اور آرمی چیف کے ساتھ ضرب عضب پر بھی اظہار یکجہتی اور پاک افواج کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ آرمی چف سے ملاقات کے بعد سانحہ پشاور میں شہید بچوں کے ورثا سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سکول جانے والے بچوں کو شہید کرنا انتہائی افسوسناک ہے اور وہ پشاور بچوں کو حوصلہ دینے آئے ہیں، کہ وہ اپنے حوصلے پست نہ کریں بلکہ اپنی تعلیم جاری رکھیں۔


خبر کا کوڈ: 429002

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/429002/عالمی-شہرت-یافتہ-باکسر-عامر-خان-کی-جنرل-راحیل-شریف-سے-ملاقات-پاک-فوج-کو-خراج-تحسین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org