0
Monday 29 Dec 2014 19:59

لاہور، انارکلی کے پلازہ میں آتشزدگی، 12 افراد جاں بحق

لاہور، انارکلی کے پلازہ میں آتشزدگی، 12 افراد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ لاہور کے تاریخی بازار انار کلی کے ایک پلازہ میں آگ لگنے کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جب کہ عمارت میں پھنسے افراد کو نکالنے اور آگ پر قابو پانے کے لئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق پلازہ کی نچلی منزل میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری منزل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، فائر بریگیڈ اور ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہچ کر عمارت میں پھنسے متعدد افراد کو نکال لیا تاہم اس دوران 12 افراد جھلسنے اور دم گھنٹے کے باعث دم توڑ گئے، پلازہ میں اب بھی متعدد افراد پھنسے ہوئے ہیں جنہیں نکالنے اور آگ پر قابو پانے کے لئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
خبر کا کوڈ : 429040
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش