0
Monday 29 Dec 2014 21:10

ڈی آئی خان، گرفتاریوں کے خلاف متاثرین شمالی وزیرستان کا احتجاج

ڈی آئی خان، گرفتاریوں کے خلاف متاثرین شمالی وزیرستان کا احتجاج
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس کے خلاف شمالی وزیرستان کے متاثرین نے احتجاج شروع کیا ہوا ہے۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں مقیم شمالی وزیرستان کے متاثرین نے پولیس انتظامیہ کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی، جس میں متاثرین نے پولیس کے خلاف بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، اور احتجاج کے دوران پولیس کے خلاف نعرے اور اپنے متاثرین ساتھیوں کی رہائی کا مطالبہ کر رہے تھے۔ مشتعل مظاہرین کا کہنا ہے کہ ہمارے بے گناہ گرفتار طلباء کے خلاف بے بنیاد ایف آئی آر فوری طور پر خارج کی جائے اور بے گناہ طلباء کو رہا کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ تھانہ یارک کے ایس ایچ او رمضان اور ڈی ایس پی صلاح الدین طلباء کی رہائی کے بدلے ایک لاکھ تیس ہزار روپے رشوت مانگ رہے ہیں۔ مظاہرے میں موجود قدیر کا کہنا ہے کہ جب تک یہ مطلوبہ رقم کی ادائیگی نہ کی جائے تب تک ان گرفتار طلباء کی رہائی ممکن نہیں اور پولیس کی رشوت مانگنے کے ثبوت بھی ہمارے پاس موجود ہیں۔ متاثرین نے ڈی آئی جی پولیس عبدالغفور آفریدی اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بے گناہ طلباء کو فوری رہا کریں اور تھانہ یارک کے ایس ایچ او رمضان اور ڈی ایس پی صلاح الدین کو فوری معطل کریں، نہیں تو اجتجاجی مظاہروں کو دائرہ وسیع کرینگے۔
خبر کا کوڈ : 429057
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش