0
Monday 29 Dec 2014 23:20

تھر پارکر میں جماعة الدعوة نے بڑے پیمانے پر ریلیف آپریشن شروع کر دیا

تھر پارکر میں جماعة الدعوة نے بڑے پیمانے پر ریلیف آپریشن شروع کر دیا
اسلام ٹائمز۔ تھر میں قحط کے بڑھتے ہوئے اثرات کے پیش نظر جماعة الدعوة، فلاح انسانیت فاونڈیشن نے بڑے پیمانے پر ریلیف آپریشن شروع کر دیا۔ جماعة الدعوة کے رفاہی ادارے فلاح انسانیت فائونڈیشن کی میڈیکل ٹیمیں مختلف شہروں سے قحط سے متاثرہ علاقے تھر سندھ روانہ ہو گئی۔ ڈاکٹرز وپیرا میڈیکل سٹاف کی ٹیمیں تھر کے دور دراز گوٹھوں و علاقوں میں فری میڈیکل کیمپ لگائیں گی۔ میڈیکل ٹیموں کے ہمراہ لاکھوں روپے مالیت کی ادویات بھی روانہ کی گئی ہیں۔ فلاح انسانیت فاونڈیشن ملتان کے ناظم شیخ راشد نے کہا ہے کہ تھر میں حالیہ قحط اور غذائی قلت کے باعث جماعة الدعوة نے ملک بھر سے امدادی ٹیمیں تھر بھیجنا شروع کر دی ہیں۔ سردی کی شدت سے بچوں میں بیماریاں پھلنے کی وجہ سے اموات میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے فلاح انسانیت فائونڈیشن کی جانب سے گرم بستر لحاف بچوں کے گرم کپڑے بھی تقسیم کئے جا رہے ہیں۔ تھرپارکر میں قحط کی وجہ سے بچوں میں خوراک کی کمی کی شکایتیں زیادہ آنے لگی ہیں۔ انھوں نے ملک بھر کے مخیر حضرات سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ تھرپارکر کے موجودہ حالات کا جائزہ لینے کے لیے تھرپارکر کا دورہ کریں۔ تھر میں جاری ریلیف کے کاموں میں اپنا کردار ادا کرتے ہوئے امدادی سامان جس میں خشک راشن چاول ،آٹا، دالیںِ گھی اور دیگر اشیاء خوراک کو فوراً تھرپارکر کے قحظ زدہ علاقوں میں بھیجا جائے۔ انھوں نے کہا ملک بھر کے لوگوں کو کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ تھرپارکر کے قحط زدہ لوگ اس وقت مشکل ترین حالات کا مقابلہ کر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 429078
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش