QR CodeQR Code

ایران میں سفارتخانہ کھولنے کی امریکی خواہش

29 Dec 2014 23:08

اسلام ٹائمز: امریکی صدر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ ایران میں امریکہ کا سفارتخانہ کھولا جائے، تاہم ایران سے اس کی جوہری پالیسی پر اختلاف ہے، اگر ایران پالیسی میں تبدیلی لائے تو ہر قسم کے تعاون کے لیے تیار ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ امریکہ نے ایران میں اپنا سفارتخانہ کھولنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ امریکی صدر باراک اوباما نے میڈیا کو دیئے گئے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ ایران میں امریکی سفارتخانہ کھولا جائے تاہم ایران سے اس کی جوہری پالیسی پر اختلاف ہے۔ امریکی صدر کا مزید کہنا تھا اگر ایران اپنی جو ہری پالیسی کو تبدیل کر لے تو اس سے ہر قسم کے تعاون کیلئے تیار ہیں۔ ایرانی حکام کی طرف سے فی الحال امریکی صدر کے اس بیان کا کو ئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔ تاہم ایرانی جوہری پروگرام کی وجہ سے ایران امریکہ سفارتی تعلقات کافی عرصے سے معطل ہیں، جو اب بحالی کی جانب جاتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 429081

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/429081/ایران-میں-سفارتخانہ-کھولنے-کی-امریکی-خواہش

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org