QR CodeQR Code

کراچی، پولیس موبائل پر دستی بم حملہ، جوابی کاروائی میں حملہ آور زخمی

30 Dec 2014 00:01

اسلام ٹائمز: موٹرسائیکل پر سوار دو دہشتگردوں نے پولیس موبائل پر دستی بم سے حملہ کیا، مگر کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، جوابی کاروائی میں ایک دہشتگرد زخمی جبکہ دوسرا فرار ہوگیا۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں موٹر سائیکل پر سوار دو دہشتگردوں نے پولیس موبائل پر دستی بم سے حملہ کیا ہے۔ حملے میں پولیس اہلکار محفوظ رہے اور کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس کی جانب سے فوری جوابی کاروائی میں ایک دہشتگرد شدید زخمی ہوگیا ہے، جسے ہسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ دوسرا دہشتگرد موٹرسائیکل سمیت فرار ہو جانے میں کامیاب ہوگیا۔


خبر کا کوڈ: 429092

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/429092/کراچی-پولیس-موبائل-پر-دستی-بم-حملہ-جوابی-کاروائی-میں-ا-ور-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org