QR CodeQR Code

گرفتاریاں اور نہتے شہریوں کا قتل عام عوامی ارادوں کو نہیں توڑ سکتا، علامہ ڈاکٹر شفقت شیرازی

30 Dec 2014 09:10

اسلام ٹائمز: قم سے جاری اپنے بیان میں ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے خارجہ امور کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ابھی چند روز پہلے بحرینی حکومت نے ایک اور حماقت کی ہے اور بحرینی عوام کے ہردلعزیز لیڈر علامہ شیخ علی سلمان کو گرفتار کر لیا ہے، ہم اس وحشیانہ اور ظالمانہ عمل کی پرزور مذمت کرتے ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور خارجہ امور کے سربراہ علامہ ڈاکٹر شفقت حسین شیرازی نے کہا ہے کہ گذشتہ چار سال سے زیادہ عرصہ گذر چکا ہے لیکن بحرین پر مسلط ظالم آل خلیفہ نہیں سمجھے کہ گرفتاریاں، شکنجے اور قتل و غارت کبھی عوامی ارادوں کو شکست نہیں دے سکتے اور عوام کی مرضی کے خلاف حکومت نہیں چل سکتی، ملک بھر کے عوام اپنے آئینی حقوق کا مطالبہ کر رہے ہیں اور بحرینی حکومت کبھی مذہبی فتنوں کا سہارا لینے کی کوشش کرتی ہے اور کبھی کرائے کے قاتلوں سے اپنے عوام پر ظلم کرواتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنما نے اپنے ایک جاری بیان میں کیا ہے۔ علامہ ڈاکٹر شفقت شیرازی کا مزید کہنا تھا کہ بحرینی حکومت نے ابھی چند روز پہلے ایک اور حماقت کی ہے اور وزارت داخلہ نے بحرینی عوام کے ہردلعزیز لیڈر علامہ شیخ علی سلمان کو گرفتار کر لیا ہے، مجلس وحدت مسلمین پاکستان اس وحشیانہ اور ظالمانہ عمل کی پرزور مذمت کرتی ہے اور ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ جمعیۃ الوفاق کے قائد علامہ مجاہد شیخ علی سلمان کو فی الفور رہا کیا جائے اور برادر بحرینی عوام پر ہونے والا ظلم و تشدد بند کیا جائے، مسائل کو مذاکرات اور عوامی امنگوں کے مطابق حل کیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 429123

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/429123/گرفتاریاں-اور-نہتے-شہریوں-کا-قتل-عام-عوامی-ارادوں-کو-نہیں-توڑ-سکتا-علامہ-ڈاکٹر-شفقت-شیرازی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org