QR CodeQR Code

فوجی عدالتوں کے قیام کے بعد پارلیمنٹ کا جواز نہیں رہتا ، رضا ربانی

30 Dec 2014 09:32

اسلام ٹائمز: سینیٹ کے اجلاس میں سانحہ پشاور پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے پیپلز پارٹی کے سینیٹر رضا ربانی نے کہا کہ جب بھی مسلم لیگ (ن) کی حکومت آتی ہے تو ملٹری کورٹس بنتی ہیں، تاریخ سے سبق سیکھیں ۲ وزرائے اعظم کو مارشل لا کے ذریعے ہٹایا جا چکا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے سینیٹر رضا ربانی نے کہا ہے کہ ملک میں آرٹیکل ۲۴۵ نافذ ہو اور اوپر سے ملٹری کورٹس آ جائیں تو پارلیمنٹ کا جواز نہیں رہتا، ہمیں استعفے دے دینے چاہیں۔ بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہا رضا ربانی یقین رکھیں، ان عدالتوں سے کوئی آئینی حق سلب نہیں ہو گا۔ سینیٹ کے اجلاس میں سانحہ پشاور پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے پیپلز پارٹی کے سینیٹر رضا ربانی نے کہا کہ جب بھی مسلم لیگ (ن) کی حکومت آتی ہے تو ملٹری کورٹس بنتی ہیں، تاریخ سے سبق سیکھیں ۲ وزرائے اعظم کو مارشل لا کے ذریعے ہٹایا جا چکا ہے۔ قائد حزب اختلاف سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ رضا ربانی کو یقین دلاتا ہوں کہ ان عدالتوں سے کوئی آئینی حق سلب نہیں ہو گا۔ پیپلز پارٹی کے سینیٹر کاظم خان نے کہا کہ ان کی پارٹی نے فوجی عدالتوں کے قیام کے زہر کا پیالہ پینا ہے تو سوچ سمجھ کے پیے۔ ایم کیو ایم کے سینیٹر فروغ نسیم نے کہا کہ سویلین عدالتوں میں لوگ گواہی دینے سے ڈرتے تھے، ملٹری کورٹس میں ایسا نہیں ہو گا۔


خبر کا کوڈ: 429129

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/429129/فوجی-عدالتوں-کے-قیام-بعد-پارلیمنٹ-کا-جواز-نہیں-رہتا-رضا-ربانی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org