0
Tuesday 30 Dec 2014 15:30

پاکستان کو مشکلات سے نکالنے کیلئے اچھی ٹیم اکٹھی کر رہا ہوں، نواز شریف

پاکستان کو مشکلات سے نکالنے کیلئے اچھی ٹیم اکٹھی کر رہا ہوں، نواز شریف
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے پاکستان کو مشکلات سے نکالنے کے لئے اچھی ٹیم اکٹھی کر رہا ہوں، موٹر وے ایم ٹو ایک تجربہ تھا جو کامیاب ہوگیا، اب گودار سے کاشغر تک موٹر وے تعمیر کی جائے گی۔  اسلام آباد میں موٹر وے پولیس کی سالانہ کارکردگی برائے تقسیم ایوارڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ موٹروے پولیس کی سولہ سالہ تاریخ شاندار مثالوں سے بھری ہے۔ موٹروے پولیس کے اہلکار اور افسران توقع پر پورا اترے۔ انہوں نے کہا موٹر وے ایم ٹو ایک تجربہ تھا جو کامیاب ہوگیا۔ اب گودار سے کاشغر تک موٹر وے تعمیر کی جائے گی۔ وزیراعظم نوز شریف نے کہا کراچی تا لاہور موٹر وے کا سنگ بنیاد جلد رکھا جائے گا۔ انہوں نے آئی جی موٹر وے کی خدمات کی تعریف کرتے ہوئے کہا ذوالفقار چیمہ جیسے افسروں سے مزید خدمات لینی چاہئیں، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو مشکلات سے نکالنے کے لئے اچھی ٹیم اکٹھی کر رہے ہیں۔ وزیراعظم نے موٹر وے پولیس کی تنخواہوں میں 20 فیصد اضافے کا اعلان بھی کیا۔
خبر کا کوڈ : 429231
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے