QR CodeQR Code

آئی جی خیبر پختونخوا ناصر خان دُرانی کا خیبر ایجنسی سے متصل حساس علاقوں کا دورہ

30 Dec 2014 22:12

اسلام ٹائمز: صوبائی پولیس سربراہ ان خطرناک بارڈر چیک پوسٹوں پر تعینات پولیس اہلکاروں سے بھی ملے اور ان کو فراہم کردہ سہولیات کے بارے میں آگاہی حاصل کی۔


اسلام ٹائمز۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ناصر خان دُرانی نے خیبر ایجنسی سے متصل پشاور کے حساس علاقوں کا دورہ کیا، آئی جی پی قبائلی پٹی پر واقع پولیس چیک پوسٹوں تھانہ متنی، تھانہ بڈھ بیر اور سربند گئے۔ جو قبائلی پٹی پر واقع ہونے سے غیر محفوظ اور قبائلی علاقوں سے دہشت گردوں کے حملوں کی زد میں ہیں۔ اپنے دورے کے دوران آئی جی پی شیخان، عزیز مارکیٹ، سپین قبر، شین درنگ، ماشوگگر اور زنگلی میں واقع پولیس اسٹیشنوں اور بارڈر کے قریب چیک پوسٹوں پر گئے۔ صوبائی پولیس سربراہ ان خطرناک بارڈر چیک پوسٹوں پر تعینات پولیس اہلکاروں سے بھی ملے اور ان کو فراہم کردہ سہولیات کے بارے میں آگاہی حاصل کی۔ آئی جی پی نے وہاں ڈیوٹی پر متعین اہلکاروں کی فرائض کی ادائیگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور انہیں خیبر پختونخوا پولیس کے لیے قابل فخر قرار دیا۔


خبر کا کوڈ: 429245

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/429245/آئی-جی-خیبر-پختونخوا-ناصر-خان-د-رانی-کا-ایجنسی-سے-متصل-حساس-علاقوں-دورہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org