0
Tuesday 30 Dec 2014 18:53

یونان، کشتی میں آتشزدگی، ہلاکتوں کی تعداد 10 ہو گئی، امدادی سرگرمیاں جاری

یونان، کشتی میں آتشزدگی، ہلاکتوں کی تعداد 10 ہو گئی، امدادی سرگرمیاں جاری
اسلام ٹائمز۔ یورپی ملک یونان کے جزیرہ کورفو کے قریب کشتی میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے، جب کہ اس پر سوار افراد میں سے 250 کو بچا لیا گیا ہے جب کہ دیگر کو بچانے کے لیے امدادی سرگرمیاں تاحال جاری ہیں۔ اٹلی کے ساحلی محافظوں کا کہنا ہے کہ اب تک ایک شخص ہلاک ہو چکا ہے۔ امدادی کارکنوں نے کشتی کے ایک طرف جھکنے کے باعث اس کے ساتھ ایک اور کشتی جوڑ دی ہے تاکہ اسے ڈوبنے سے بچایا جا سکے۔ کشتی پر سوار 478 افراد میں سے اب تک عملے اور مسافروں سمیت کم ازکم 251 افراد کو نکالا جا چکا ہے۔ اٹلی سے تعلق رکھنے والی "نارمن اٹلانٹک" نامی اس بڑی کشتی پر مسافروں کے علاوہ کاریں بھی موجود تھیں جنہیں لے کر یہ یونان کے علاقے پاتراس سے اٹلی کے شہر انکونا لے جا رہی تھی۔ آگ کشتی کے عرشے پر لگی اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے دوسرے حصوں تک پھیل گئی۔ یونان کے وزیر جہاز رانی کا کہنا ہے کہ خراب موسم اور 88 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہوائیں امدادی کارروائیوں کو دشوار بنا رہی ہیں، یہ سب سے پیچیدہ ریسکیو آپریشن ہے جو ہم کر رہے ہیں اور اس میں مختلف فورسز کی مدد درکار تھی۔ ان کا کہنا تھا خوش قسمتی سے قریب ہی موجود کشتیوں نے ہمیں یہ اُمید دلائی کہ ہمیں زندگیاں بچانے کے لیے کافی امداد حاصل ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ کشتی پر سوار زیادہ تر مسافروں کا تعلق یونان سے ہے لیکن اس پر اٹلی، ترکی، البانیہ اور جرمنی کے لوگ بھی سوار تھے۔
خبر کا کوڈ : 429265
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش