2
0
Tuesday 30 Dec 2014 19:18

عراق میں ایران کے سینئر فوجی کمانڈر شہید

عراق میں ایران کے سینئر فوجی کمانڈر شہید
اسلام ٹائمز۔ اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی، ابنا کی رپورٹ کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے اتوار کو ایک بیان جاری کر کے کہا ہے کہ بریگیڈیر جنرل حامد تقوی عراق کے شہر سامراء میں مشیر کی حیثیت سے اپنے واجبات کی ادائیگی کے دوران شہید ہو گئے۔ بیان میں بتایا گیا ہے کہ بریگیڈیر جنرل حامد تقوی اس وقت شہید ہوئے جب وہ داعش کے خلاف جنگ کے دوران اور سامرہ کے مقدس روضوں کی حفاظت کے لئے رضاکار فورسز کو جمع کرنے میں عراقی فوج کے ساتھ تعاون کر رہے تھے۔ سامراء میں حضرت امام علی نقی علیہ السلام اور گیارہویں امام حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام کے روضہائے مبارک ہیں۔ بریگیڈیر جنرل حامد تقوی ایران کے خلاف عراق کی جانب سے مسلط کردہ آٹھ سالہ جنگ کے دوران، ایرانی فوج میں کمانڈر تھے۔ تہران میں ان کی تشیع جنازہ ہوئی جبکہ 30 دسمبر کو ان کے آبائی شہر اہواز میں ان کی تدفین ہوئی۔ ایران بار ہا اس بات پر زور دیتا رہا ہے کہ وہ عراق اور شام میں فوجی کاروائی نہیں کر رہا ہے بلکہ وہ عراق اور شام کے ساتھ داعش کے خلاف جنگ میں مشورے اور انسانی امداد کی حد تک تعاون کر رہا ہے۔ عراق میں جب مقدس روضوں کو خطرہ لاحق ہوا تو ایران نے رضاکار فورسز کو جمع کرنے میں عراقی فوج کے ساتھ تعاون شروع کیا۔ ایران نے کہہ دیا ہے کہ عراق میں ائمہ اطہار کے مقدس روضے اس کی ریڈ لائن ہیں اور اگر ان روضوں کو کوئی خطرہ لاحق ہوا تو ایران فوری کاروائی کرے گا۔
خبر کا کوڈ : 429269
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

سید اسد عباس تقوی
Pakistan
سلام
یا شہید ...خدا آپ کو جوار آئمہ میں بلند مقام عطا فرمائے۔۔۔
عماد
Pakistan
اللہ آپ کے درجات بلند فرمائے۔۔
ہماری پیشکش