0
Thursday 4 Nov 2010 15:27

بغداد میں ہونے والے بم دھماکے عراق میں فتنہ انگیزی کی امریکی سازش ہے، حزب اللہ لبنان

بغداد میں ہونے والے بم دھماکے عراق میں فتنہ انگیزی کی امریکی سازش ہے، حزب اللہ لبنان
اسلام ٹائمز- فارس نیوز ایجنسی کے مطابق لبنان کی اسلامی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے بیانیہ صادر کیا ہے جس میں بدھ کی رات بغداد میں ہوئے بم دھماکوں کی شدید مذمت کی گئی ہے۔ حزب اللہ لبنان نے عراق پر قابض امریکی فورسز کو ان دھماکوں کا ذمہ دار قرار دیا اور تاکید کی کہ ان دہشت گردانہ اقدامات کا مقصد عراق میں فتنہ و فساد برپا کرنا ہے۔ بیانئے میں کہا گیا ہے کہ عراق آج مشرق وسطی سے متعلق امریکا اور اسرائیل کی ناپاک سازشوں کی بھینٹ چڑھ رہا ہے جن میں کچھ مقامی اور علاقائی قوتیں بھی شامل ہیں۔
حزب اللہ نے اسی طرح عراقی عوام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عراق پر قابض امریکیوں اور فتنہ گر عناصر کو ہر گز ملکی سیاست پر قابض ہونے کا موقع فراہم نہ کریں۔
یاد رہے بدھ کی رات بغداد کے مختلف علاقوں میں یکے بعد دیگری 16 بم دھماکے ہوئے جن میں سینکڑوں عراقی شہری جاں بحق اور زخمی ہو گئے۔ اب تک کسی نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ ان دھماکوں کا اس وقت انجام پانا ظاہر کرتا ہے کہ انکا مقصد نوری المالکی کی سربراہی میں نئی عراقی حکومت کی تشکیل میں رکاوٹ ڈالنا ہے۔
بغداد میں بے سابقہ اور خاص انداز میں انجام پانے والے یہ بم دھماکے ایسے وقت وقوع پذیر ہوئے جب عراق کی اکثر سیاسی جماعتیں اور رہنما سعودی عرب کی جانب سے ریاض میں نئی حکومت کی تشکیل کیلئے مذاکرات کی دعوت کو ملک کے اندرونی معاملات میں کھلی مداخلت قرار دیتے ہوئے مسترد کر چکے تھے۔
خبر کا کوڈ : 42927
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش