QR CodeQR Code

کراچی میں 31 دسمبر کو موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی لگانے کا فیصلہ

30 Dec 2014 21:11

اسلام ٹائمز: کمشنر کراچی شعیب صدیقی نے بھی شہر میں نئے سال کی تقریبات اور جشن منانے پر پابندی لگا دی ہے، جس کی وجہ سے ہوٹل اور دیگر مقامات پر بھی تمام تقریبات منسوخ کرکے ان پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے 31 دسمبر کو کراچی میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق شہر میں امن و امان کی صورتحال بہتر رکھنے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لئے 31 دسمبر کو 24 گھنٹوں کے لئے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی، جس کا اطلاق 31 دسبمر کی صبح 6 بجے سے ہوگا۔ واضح رہے کہ کمشنر کراچی شعیب صدیقی نے بھی شہر میں نئے سال کی تقریبات اور جشن منانے پر پابندی لگا دی ہے، جس کی وجہ سے ہوٹل اور دیگر مقامات پر بھی تمام تقریبات منسوخ کرکے ان پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، جبکہ اس سے متعلق ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ اور ڈی ایچ اے انتظامیہ کو بھی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 429293

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/429293/کراچی-میں-31-دسمبر-کو-موٹر-سائیکل-کی-ڈبل-سواری-پر-پابندی-لگانے-کا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org