0
Tuesday 30 Dec 2014 21:45

طالبان انسانوں کے بھیس میں حیوان، خارجی اور منافقین ہیں، الطاف حسین

طالبان انسانوں کے بھیس میں حیوان، خارجی اور منافقین ہیں، الطاف حسین
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ طالبان کو آج سے ظالمان ہی پکارا جائے، طالبان انسانوں کے بھیس میں حیوان ہیں، علماء اپنے معتقدین کو بتائیں کہ طالبان خارجی ہیں، پاک فوج طالبان، داعش اور القاعدہ کے دہشت گردوں کا قلع قمع کر رہی ہے۔ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے ٹیلی فون کے ذریعے کراچی میں علماء مشائخ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عبادت گاہوں پر حملے کرنیوالے، گلے کاٹنے والے مسلمان نہیں، آج فیصلہ ہو جانا چاہئے کہ طالبان کو ظالمان ہی پکارا جائے، علماء اپنے معتقدین کو بتائیں طالبان خارجی ہیں، دہشت گردی کرنیوالے طالبان کو کوئی دہشتگرد نہیں کہتا، یہ انسانوں کے بھیس میں حیوان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آرمی چیف راحیل شریف بہادر جرنیل ہیں، پاک فوج طالبان، داعش اور القاعدہ کے دہشتگردوں کا قلع قمع کر رہی ہے۔ متحدہ کے قائد کہتے ہیں کہ ٹمبر مارکیٹ آتشزدگی کی پوری رات خبر لیتا رہا، سونے والوں کو اُٹھا کر متاثرین کی مدد کیلئے بھیجا، خدا کا کرم ہے سانحے میں کوئی جان نہیں گئی، ابھی تک وزیراعلیٰ سندھ نے ٹمبر مارکیٹ کا دورہ تک نہیں کیا اور نہ ہی پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے سانحے پر کوئی بیان دیا۔

الطاف حسین کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی سمیت تمام جماعتوں نے آل پارٹیز کانفرنس میں فوجی عدالتوں کی حمایت کی تھی لیکن آج، عمران خان، پیپلز پارٹی اور عوامی نینشل پارٹی والے مکر رہے ہیں، آرمی چیف کے سامنے ہاں اور ان کی غیر موجودگی میں انکار کرنا یہ کیسی منافقت ہے، سیاسی جماعتوں نے منافقت جاری رکھی تو پھر ملک میں مارشل لاء کو کوئی نہیں روک سکتا۔ انہوں نے کہا کہ عبادت گاہوں، بازاروں، مساجد اور فوجی تنصیبات پر حملے ہو رہے ہیں اور جو ان حملوں میں ملوث ہیں، وہ کسی طور پر مسلمان نہیں ہو سکتے، بلکہ یہ انتہاپسند گروپ ہے جو معصوم بچوں کو خون میں نہلاتا ہے، لیکن دہشت گردی کرنے والے طالبان کو کوئی دہشت گرد نہیں کہتا۔ انہوں نے کہا کہ طالبان طالبان نہیں بلکہ ظالمان ہیں، ان کی کھل کر مخالفت کی جائے اور ظالم کو ظالم کہا جائے، جبکہ یہ مسلمان نہیں منافقین ہیں اور جو ان کو بگڑا بچہ اور ان سے مذاکرات کا کہے اسے بھی اندر کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 429297
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش