0
Tuesday 30 Dec 2014 22:46

قومی نیشنل پلان پر عمل درآمد کیلئے کسی آئینی ترمیم کی ضرورت نہیں، اعتزاز احسن

قومی نیشنل پلان پر عمل درآمد کیلئے کسی آئینی ترمیم کی ضرورت نہیں، اعتزاز احسن
اسلام ٹائمز۔ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر و پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ انسداد دہشتگردی پلان آف ایکشن پر عمل درآمد کیلئے کسی آئینی ترمیم کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے یہ بات پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ حکومت ایک طرف ہمیں فوجی عدالتوں کا کڑوا گھونٹ پلا رہی ہے دوسری طرف وزیر داخلہ اور وزیر اعظم ایوان میں نہیں آتے۔ سانحہ پشاور کے بعد اب تک کوئی ایکشن نہیں لیا گیا، صرف کمیٹیاں بنائی گئی ہیں۔ سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ حکومت کو مختصر ترمیم کی تجویز دی ہے، اطلاعات کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس آئینی ترامیم بل منظور کرنے کیلئے طلب کیا گیا۔ اعتزاز احسن کا مزید کہنا تھا کہ کسی ترمیم کے بغیر 24 دسمبر کے فیصلوں کے مینڈیٹ کو پورا کیا جاسکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 429315
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش