0
Tuesday 30 Dec 2014 22:50

دہشتگردی میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچائے بغیر امن و امان کا خواب شرمندۂ تعبیر نہیں ہوسکتا، وفا عباس

دہشتگردی میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچائے بغیر امن و امان کا خواب شرمندۂ تعبیر نہیں ہوسکتا، وفا عباس
اسلام ٹائمز۔ جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر وفا عباس نے کہا ہے کہ سانحۂ پشاور دہشت گردی کی بدترین مثال ہے، معصوم جانوں سے کھیلنے والے انسانیت کے دشمن ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف تعلیمی اداروں پر مشتمل طلباء کے وفود سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جے ایس او کے مرکزی صدر نے کہا کہ ملک کے اندر انسانی جانوں سے کھیلنے والے یہ دہشت گرد عرصۂ دراز سے اپنی سفاکانہ کارروائیوں میں مصروف عمل ہیں۔ صورتحال اس نہج تک پہنچی کہ معصوم افراد کو بسوں سے شناخت کرکے اتارا گیا اور انہیں گولیوں سے بھون دیا گیا۔ لیکن اس سے بڑی افسوسناک صورتحال یہ تھی کہ حکمرانوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی تھی۔

وفا عباس کا مزید کہنا تھا کہ حکمرانوں کی توجہ بار بار اس طرف دلائی گئی کہ اگر ابتداء ہی میں ان دہشتگردوں اور انکے پشت پناہوں کو گرفتار کرکے کے تختۂ دار پر نہ لٹکایا گیا تو دہشتگردی کی یہ آگ ملک کے گوش و کنار تک پہنچے گی اور کوئی اس سے محفوظ نہیں رہ سکے گا۔ لیکن ان سفاک دہشتگردوں کو تختہ دار پر لٹکانا تو دور کی بات سزائے موت ہی پر پابندی عائد کرکے انہیں مزید پھلنے پھولنے کا موقع دیا گیا۔ انکا کہنا تھا کہ سانحۂ پشاور انہی غفلتوں اور لاپرواہیوں کا نتیجہ ہے، جس نے قانون نافذ کرنیوالے اداروں اور حکومت کی نیندیں اُڑا دی ہیں۔ اسکے فوراً بعد حکومت کیجانب سے سزائے موت پر سے پابندی اٹھانے کے بعد دہشتگردوں کو تختہ دار پر لٹکانے کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا ہے، لیکن حکومت ایک بات ذہن میں رکھے کہ صرف چند یا خاص واقعات میں ملوث پھانسی کے مجرموں کو تختہ دار پر لٹکانے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا، جب تک سزائے موت سنائے جانیوالے دہشتگردوں سمیت دیگر جرائم میں ملوث تمام عناصر کیفر کردار تک نہیں پہنچ جاتے، اس ملک میں امن و امان کا خواب شرمندۂ تعبیر نہیں ہوسکتا۔
خبر کا کوڈ : 429324
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش