0
Wednesday 31 Dec 2014 00:13

آئی ایس او طالبات کے تحت یوم زینب (س)، آیت اللہ بہاؤالدینی کا خطاب، شرکاء کی بڑی تعداد شریک

آئی ایس او طالبات کے تحت یوم زینب (س)، آیت اللہ بہاؤالدینی کا خطاب، شرکاء کی بڑی تعداد شریک
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان شعبہ طالبات کراچی ڈویژن کی جانب سے بھوجانی ہال، سولجر بازار کراچی میں یومِ زینبؑ کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام کا مقصد خواتین میں زینبی کردار کو اجاگر کرنا تھا۔ پروگرام سے خصوصی خطاب نمائندہ ولی فقیہ آیت اللہ آغا ابو الفضل بہاؤالدینی نے کیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کربلا کو معجزے سے تعبیر کیا اور مزید کہا کہ داعش کے خطرات کے باوجود اربعین کے موقع پر 2 کروڑ زائرین کا کربلائے معلی میں جمع ہونا طاغوتی طاقتوں کے منہ پر طمانچہ ہے۔ دیگر مقررین میں خواہر ثروت زہرا شامل تھیں جن کے خطاب کا موضوع ’’ایام عزا سے تجدید عہد‘‘ تھا۔ پروگرام میں خواتین نے کثیر تعداد میں شرکت کی جس میں مدارس، ناصرانِ امام فاؤنڈیشن اور مجلس وحدت مسلمین کی خواہران نے شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 429337
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش