QR CodeQR Code

نواز حکومت اور تحریک انصاف جلد از جلد معاملات کو ختم کریں، رحمان ملک

31 Dec 2014 13:23

اسلام ٹائمز: کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں سیاسی جرگے کے رکن نے کہا کہ اگر مذاکرات میں پیشرفت نہ ہوئی تو نواز حکومت اور تحریک انصاف میں ڈیڈ لاک قائم ہو جائیگا، جس کے بعد تحریک انصاف بھی اسمبلی میں واپس نہیں آئیگی۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء اور سیاسی جرگے کے رکن رحمان ملک نے کہا ہے کہ جرگے نے سب سے پہلے کہا تھا کہ ملک میں جاری بحران کا حل صرف جوڈیشل کمیشن بنانے میں ہی ہے، اب نواز حکومت اور تحریک انصاف کمیشن بنانے کے لئے راضی ہیں، جو خوش آئند بات ہے۔ کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے رحمان ملک کا کہنا تھا کہ اگر مذاکرات میں پیشرفت نہ ہوئی تو نواز حکومت اور تحریک انصاف میں ڈیڈ لاک قائم ہو جائے گا، جس کے بعد تحریک انصاف بھی اسمبلی میں واپس نہیں آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی جرگے کی خواہش ہے کہ تحریک انصاف اسمبلی میں واپس آئے، لیکن ان کے راستے میں ڈیڈ لاک حائل ہو رہا ہے۔ رحمان ملک نے نواز حکومت اور تحریک انصاف سے اپیل کی کہ جلد از جلد معاملات کو ختم کریں اور مذاکرات کو آگے بڑھائیں، تاکہ جلد از جلد ملک میں جاری سیاسی بحران کو ختم کیا جا سکے۔


خبر کا کوڈ: 429415

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/429415/نواز-حکومت-اور-تحریک-انصاف-جلد-معاملات-کو-ختم-کریں-رحمان-ملک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org