0
Wednesday 31 Dec 2014 21:36

ملتان، ڈاکٹر پر حملہ کے خلاف نشتر ہسپتال کے آئوٹ ڈور میں ہڑتال

ملتان، ڈاکٹر پر حملہ کے خلاف نشتر ہسپتال کے آئوٹ ڈور میں ہڑتال
اسلام ٹائمز۔ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ملتان کے صدر پروفیسر شاہد رائو پر قاتلانہ حملے کے خلاف پی ایم اے کے زیراہتمام احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور نشتر ہسپتال کے آئوٹ ڈور کو مکمل طور پر بند کر دیا۔ نشتر ہسپتال ملتان کے مرکزی دروازے پر کیے گئے احتجاجی مظاہرے میں پی ایم اے ملتان کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر کاشف چشتی، ڈاکٹر ارشاد انصاری، ڈاکٹر عبدالمنان، ڈاکٹر مطیع اللہ ماجد اور پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کے عہدیدار اشرف ساقی سمیت ودیگر رہنما شریک ہوئے۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ حکومت ڈاکٹرز کو تحفظ فراہم کرے، پروفیسر شاہد رائو پر حملے کے ملزم گرفتار کیے جائیں بصورت دیگر احتجاج وسیع کر دیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 429485
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش