0
Wednesday 31 Dec 2014 21:34

پارٹیاں تبدیل کرنے والوں کا کوئی مستقبل نہیں ہے، یوسف رضا گیلانی

پارٹیاں تبدیل کرنے والوں کا کوئی مستقبل نہیں ہے، یوسف رضا گیلانی
اسلام ٹائمز۔سابق وزیراعظم پاکستان اور پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پارٹیاں تبدیل کرنے والوں کا مستقبل تاریک ہے، پیپلزپارٹی کے ساتھ مخلص اور بھرپور ساتھ نبھانے والے کارکن پارٹی کا اثاثہ ہیں۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سابق وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ پارٹی کی نئی تنظیم سازی میں قربانی دینے والے کارکنوں کو اہمیت دی جائے گی۔ اُنہوں نے کہا کہ میڈیا نے ہمیشہ پیپلزپارٹی کی قیادت اور حکومت کے خلاف خوب لکھا ہے لیکن ہم نے اس سے ہمیشہ سیکھا ہے، میڈیا کو صرف ہمیں ہی فوکس نہیں کرنا چاہیے، موجودہ حکومت اور دوسری سیاسی جماعتوں کی قیادت پر بھی نظر رکھنی چاہیے۔ ایک سوال کے جواب میں یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ وہ عمران خان کی سیاست کے بارے میں کچھ نہیں کہیں گے، عمران کو ابھی سیاست سیکھنے کی ضرورت ہے۔
خبر کا کوڈ : 429489
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش