QR CodeQR Code

ڈی آئی خان، میرن شوگر ملز پر پھر راکٹ حملہ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

31 Dec 2014 21:56

اسلام ٹائمز: پنجاب اور خیبر پختونخوا کے سنگم پر واقع تاندلیاں والی، میرن شوگر ملز پر شمال کی سمت سے راکٹ حملہ کیا گیا، جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم ملز کی چھت اور بوائلز کو نقصان پہنچا، اس سے قبل بھی ملز پر کئی راکٹ حملے ہو چکے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں واقع میرن شوگر ملز پر دہشتگردوں نے راکٹوں سے ایک اور حملہ کیا ہے، تاہم اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پنجاب اور خیبر پختونخوا کے سنگم پر واقع تاندلیاں والی (میرن) شوگر ملز پر شمال کی سمت سے چار راکٹ فائر کئے گئے۔ ایک راکٹ روڈ پر کھڑی گنے کی ٹرالی میں جا لگا، جبکہ دوسرا راکٹ بوائلر کی چھت پر لگا، جس سے چھت کو نقصان پہنچا، جبکہ دو راکٹ ملز کی اندرونی دیوار میں لگے، جس سے دیواروں کو بھی نقصان پہنچا۔ واقعہ کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ راکٹ حملے کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ پولیس کے مطابق اس ملز کو کسی قسم کی دھمکی نہیں ملی تھی۔ واضح رہے کہ اس ملز پر سابق ادوار میں بھی راکٹوں لانچروں سے حملے ہوتے رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 429536

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/429536/ڈی-آئی-خان-میرن-شوگر-ملز-پر-پھر-راکٹ-حملہ-کوئی-جانی-نقصان-نہیں-ہوا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org