QR CodeQR Code

بھارتی فورسز کی فائرنگ سے شہید ہونیوالے رینجرز اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

31 Dec 2014 22:14

اسلام ٹائمز: ظفروال سیکٹر میں بھارتی فورسز نے پاکستان رینجرز پر بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ شروع کیا ہوا ہے، اسی واقعہ میں شہادت کا درجہ پانے والے رینجرز اہلکاروں کی نماز جنازہ شکر گڑھ ونگ ہیڈکوارٹر میں ادا کی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ ایل او سی پر بھارتی جارحانہ فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہونے والے رینجرز اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے۔ ظفر وال سیکٹر میں بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہونے والے دونوں رینجرز اہلکاروں کی نمازہ جنازہ شکر گڑھ ونگ ہیڈ کوارٹر میں اد کی گئی۔ شہادت کا مرتبہ پانے والے نائیک محمد ریاض اور نائیک محمد آصف کی نماز جنازہ میں رینجرز اہلکاروں سمیت افسران کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔ نمازجنازہ کے بعد دونوں اہلکاروں کی میتیں ان کے آ بائی علاقوں میں روانہ کر دی گئیں۔ دوسری جانب بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کر لیا گیا۔ پاکستانی دفتر خارجہ کی جانب سے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کے سامنے بلا اشتعلا فائرنگ پر شدید احتجاج کیا گیا۔ دفتر خارجہ کی جانب سے بھارت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ بھارت ایل او سی پر ذمہ داری کا ثبوت دے اور لائن آف کنٹرول پر امن کو یقینی بنائے۔ پاکستان نے بھارت سے یہ بھی مطالبہ کیا کہ پاکستان کے شہید ہونے والے جوانوں کو دھوکے سے شہید کرنے کی تحقیقات کروائی جائیں، اور واقعے میں ملوث افراد کو سزا دی جائے۔


خبر کا کوڈ: 429540

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/429540/بھارتی-فورسز-کی-فائرنگ-سے-شہید-ہونیوالے-رینجرز-اہلکاروں-نماز-جنازہ-ادا-کردی-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org