0
Wednesday 31 Dec 2014 23:16

سوات، لاپتہ ہونے والے 3 پولیس اہکاروں کی نعشیں برآمد، ایس ایچ او زخمی حالت میں بازیاب

سوات، لاپتہ ہونے والے 3 پولیس اہکاروں کی نعشیں برآمد، ایس ایچ او زخمی حالت میں بازیاب
اسلام ٹائمز۔ سوات اور بونیر کے درمیان ایلم کے پہاڑی سلسلہ میں لاپتہ ہونے والے تین پولیس اہل کاروں کی لاشیں مل گئی ہیں، جبکہ ایس ایچ او کو زخمی حالت میں بازیاب کرالیا گیا ہے، ایک اور اہلکار کی تلاش جاری ہے۔ سوات اور بونیر کے درمیان ایلم کے پہاڑی سلسلے میں گزشتہ روز پولیس اور نامعلوم افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا، فائرنگ کے بعد بونیر کے تھانہ جوڑ کے ایس ایچ او انور خان سمیت 5 اہلکار لاپتہ ہوگئے تھے۔ لاپتہ اہلکاروں کی تلاش کے لئے سوات اور بونیر پولیس کے علاوہ سیکورٹی فورسز نے ایلم کی پہاڑیوں کا محاصرہ کر کے سرچ آپریشن کیا۔ سرچ آپریشن کے دوران اے ایس آئی وارث خان سمیت 3 اہل کاروں کی لاشیں مل گئیں، جبکہ ایس ایچ او انور خان کو زخمی حالت میں بازیاب کرالیا گیا۔ ایک اہل کار کی تلاش کے لئے سیکورٹی فورسز کا آپریشن جاری ہے۔
خبر کا کوڈ : 429543
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش