0
Wednesday 31 Dec 2014 23:23

بھارتی فورسز نے فلیگ میٹنگ کیلئے بلاکر فائرنگ کردی، 2 پاکستانی رینجرز شہید

بھارتی فورسز نے فلیگ میٹنگ کیلئے بلاکر فائرنگ کردی، 2 پاکستانی رینجرز شہید
اسلام ٹائمز۔ عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شکر گڑھ سیکٹر میں بھارتی فورسز نے دھوکہ بازی کی ہے، بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس حکام نے پنجاب رینجرز حکام کو فلیگ میٹنگ کے لیے بلایا، وہ آئے تو فائرنگ کر کے پنجاب رینجرز کے دو اہلکاروں کو زخمی کر دیا، دونوں اہل کار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی سیکیورٹی فورسز نے فلیگ میٹنگ کیلئے بلاکر دھوکہ بازی سے فائرنگ کردی۔ اندھا دھند فائرنگ کی زد میں آکر پنجاب رینجرز کے 2 اہلکار شہید ہو گئے۔ پنجاب رینجرز کے ذرائع نے بتایا کہ بھارتی سرحدی محافظوں نے شکر گڑھ سیکٹر میں فلیگ میٹنگ کی درخواست کی تھی۔ پنجاب رینجرز کے نائیک ریاض شاکر اور لانس نائیک صفدر سمیت 5 جوان فلیگ میٹنگ کیلئے جونہی بارڈر ٹریک پر پہنچے تو بی ایس ایف نے دھوکہ بازی سے فائرنگ کر دی۔ فائرنگ سے نائیک ریاض شاکر اور لانس نائیک صفدر شدید زخمی ہو گئے، انہیں فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے۔ دونوں شہداء کے دیگر تین ساتھی خیریت سے واپس پہنچ گئے۔
خبر کا کوڈ : 429544
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش