QR CodeQR Code

رینجرز کے شہید لانس نائیک صفدر محمود خوشاب میں سپرد خاک

1 Jan 2015 21:23

اسلام ٹائمز: شہید کی تدفین کے موقع پر ان کے بھائی کا کہنا تھا کہ صفدرمحمود چھٹی پر گھرآ نا چاہتے تھے، لیکن ان کی شہادت، انہیں گھر لے آئی، صفدر کی شہادت نے ان کے سارے خاندان کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شکرگڑھ سیکٹر پر بھارتی فائرنگ سے شہید ہونے والے رینجرکے لانس نائیک صفدرمحمود کو خوشاب کے آبائی علاقےمیں پورے فوجی اعزازکے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔ شہید کی نماز جنازہ اور تدفین میں شہید کے اہل خانہ، عزیز و اقارب کےعلاوہ رینجرز کے اہل کاروں اور علاقے کے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ رینجرز اہلکاروں نے سلامی دی اور ڈی جی رینجر ز کی طر ف سے شہید کی قبر پر پھولوں کی چادرچڑھائی گئی۔ شہید کی تدفین کے موقع پر ان کے بھائی کا کہنا تھا کہ صفدرمحمود چھٹی پر گھرآ نا چاہتے تھے، لیکن ان کی شہادت، انہیں گھر لے آئی، صفدر کی شہادت نے ان کے سارے خاندان کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 429664

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/429664/رینجرز-کے-شہید-لانس-نائیک-صفدر-محمود-خوشاب-میں-سپرد-خاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org