0
Thursday 1 Jan 2015 21:39

دہشت گردی کے خلاف اتفاق رائے کو چھوٹے اختلافات کی نذر نہیں ہونا چاہیے، جنرل راحیل شریف

دہشت گردی کے خلاف اتفاق رائے کو چھوٹے اختلافات کی نذر نہیں ہونا چاہیے، جنرل راحیل شریف
اسلام ٹائمز۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ پوری قوم کی نظریں دہشت گرد اور ان کے حامیوں کے خلاف سخت ایکشن کے لیے سیاسی و عسکری قیادت پر تھیں، دہشت گردی کے خلاف سیاسی قیادت کا اتفاق رائے کوئی چھوٹی بات نہیں، قومی ایکشن پلان پر موثر اور جلد از جلد عملدرامد کے لیے تمام اداروں کا باہمی تعاون کامیابی کی کنجی ہے۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی سربراہی میں 178 ویں کور کمانڈر کانفرنس جنرل ہیڈ کوارٹر راولپنڈی میں ہوئی۔ کانفرنس کے شرکا نے سانحہ پشاور پر افسوس کیا اظہار کرتے ہوئے یہ عزم کیا کہ پاک سرزمین سے آخری دہشت گرد کے خاتمے تک ان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔ کورکمانڈر کانفرنس میں ملک کی اندرونی و بیرونی سیکیورٹی صورت حال اور خصوصا دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن کا جائزہ لیا گیا۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف سیاسی قیادت کے وسیع اتفاق رائے کو چھوٹے چھوٹے اختلافات کی نذر نہیں ہونا چاہیے۔ انکا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابی کے لیے ضروری ہے کہ تمام ادارے باہمی تعاون کرتے ہوئے قومی ایکشن پلان کا فوری اور مؤثر نفاذ یقینی بنائیں۔
خبر کا کوڈ : 429666
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش