0
Sunday 4 Jan 2015 18:59

عراق میں حزب اللہ سے دس گنا بڑی آرمی تشکیل پا چکی ہے، ایرانی جنرل

عراق میں حزب اللہ سے دس گنا بڑی آرمی تشکیل پا چکی ہے، ایرانی جنرل
اسلام ٹائمز۔ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ایران نے کہا ہے کہ کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کیلئے ہماری مسلح افواج بھرپور طریقے سے تیار ہیں۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق بریگیڈئر جنرل حسین سلامی نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایران کو کئی محاذ آرائیوں کا سامنا ہے، تاہم اس کے باوجود ہماری حکومت اور عوام ہر طرح کے حالات کا صبر اور حوصلے سے سامنا کر رہی ہے۔ ایرانی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی کمانڈر جنرل حسین سلامی نے انکشاف کیا کہ شام، عراق اور یمن میں ایرانی انقلاب کے ساتھ مربوط عوامی فوج موجود ہے، جس کی تعداد لبنان میں حزب اللہ کی افرادی قوت سے زیادہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایرانی انقلاب نے عراق میں اپنے رابطوں کو استعمال کرتے ہوئے وہاں پر لبنانی حزب اللہ سے دس گنا بڑی آرمی تشکیل دی ہے۔ جنرل سلامی کے بقول یمن میں سرگرم شیعہ مسلک حوثیوں سے وابستہ انصار اللہ تنظیم اس اہم ملک میں لبنانی حزب اللہ سے بڑا کردار ادا کر رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 429669
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش