0
Thursday 1 Jan 2015 23:00

فوجی عدالتوں سے متعلق تحفظات دور نہیں ہوئے، آصف زرداری

فوجی عدالتوں سے متعلق تحفظات دور نہیں ہوئے، آصف زرداری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمیں اور سابق صدر آصف علی زرداری نے ایک بار پھر فوجی عدالتوں کے قیام پر تحفظات کا اظہار کر دیا۔ آصف زرداری کا کہنا ہے کہ آئین میں رہتے ہوئے ہی نئی عدالتوں کا مسودہ قبول ہوگا۔ کراچی میں سابق صدر کی جانب سے جاری کئے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فوجی عدالتوں پر انہیں کچھ تحفظات ہیں فوجی عدالتوں کے حوالے سے قانونی مسودہ دیکھ کر ہی اس کی حمایت کریں گے۔ آصف زر داری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے قانونی ماہر فوجی عدالتوں کے حوالے سے مشاورت کر رہے ہیں۔ آئین میں رہتے ہوئے ہی فوجی عدالتوں کا مسودہ قابل قبول ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ فوجی عدالتوں میں صرف دہشتگردی کے مقدمات چلائے جائیں۔
خبر کا کوڈ : 429684
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش