QR CodeQR Code

شامی صدر بشار الاسد اپنے فوجیوں کو خراج تحسین پیش کرنے انکے درمیان پہنچ گئے

2 Jan 2015 07:30

اسلام ٹائمز: شام کے صدارتی محل نے ایک ویڈیو جاری کی ہے۔ جس میں شامی صدر کو میدان جنگ میں فوجیوں کیساتھ گھلتے ملتے دکھایا گیا ہے۔ بشار الاسد نے فوجیوں کیساتھ کھانا کھایا اور انھیں خراج تحسین پیش کیا۔


اسلام ٹائمز۔ شام کے صدر بشار الاسد میدان جنگ میں فوجیوں کیساتھ گھل مل گئے۔ فوجیوں کیساتھ کھانا بھی کھایا۔ شامی صدر بشار الاسد میدان میں نکل آئے۔ شام کے صدارتی محل نے ویڈیو جاری کی ہے۔ جس میں بشار الاسد کو میدان جنگ میں فوجیوں کیساتھ گھلتے ملتے دکھایا گیا ہے۔ بشار الاسد نے فوجیوں کیساتھ کھانا کھایا اور انھیں خراج تحسین پیش کیا۔ دیگر ذرائع کے مطابق سال نو کے موقع پر شام کے صدر بشار الاسد نے دمشق کے مضافات میں اپنی فوجوں کے ساتھ وقت گزارا۔ شام کے سرکاری ٹیلی ویژن کی ایک رپورٹ میں دکھایا گیا ہے کہ صدر بشار الاسد نے جعبار کے ہمسایہ مقام پر فوجیوں کے ساتھ رات کا کھانا کھایا، جِس علاقے میں حالیہ مہینوں کے دوران فوج اور مخالف جنگجوؤں کے درمیان شدید لڑائی ہوتی رہی ہے۔ صدر بشار الاسد کو فوجیوں سے گلے ملتے دکھایا گیا، اور ملک کا دفاع کرنے پر اُنھوں نے فوج کو سراہا۔ 2013ء سے شامی افواج باغیوں سے لڑ رہی ہیں اور اُسے دمشق کے مضافات میں جھڑپوں کا سامنا ہے۔


خبر کا کوڈ: 429690

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/429690/شامی-صدر-بشار-الاسد-اپنے-فوجیوں-کو-خراج-تحسین-پیش-کرنے-انکے-درمیان-پہنچ-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org