QR CodeQR Code

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کا سیلاب متاثرین پر وحشیانہ تشدد

2 Jan 2015 12:10

اسلام ٹائمز:کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع اسلام آباد کے علاقوں ارن ہال، بٹنگو اور کانجی گند کے سیلاب متاثرین نے امداد اور ریلیف کی عدم دستیابی کیخلاف سری نگر جموں ہائی وے پر احتجاجی دھرنا دیا جس کی وجہ سے گاڑیوں کی آمد و رفت کئی گھنٹوں تک معطل رہی۔


اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر میں حالیہ تباہ کن سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے پرامن مظاہرے پر بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی طرف سے طاقت کے وحشیانہ استعمال سے متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع اسلام آباد کے علاقوں ارن ہال، بٹنگو اور کانجی گند کے سیلاب متاثرین نے امداد اور ریلیف کی عدم دستیابی کیخلاف سری نگر جموں ہائی وے پر احتجاجی دھرنا دیا جس کی وجہ سے گاڑیوں کی آمد و رفت کئی گھنٹوں تک معطل رہی۔ مظاہرین کٹھ پتلی انتظامیہ سے امداد اور ریلیف کی فراہمی کا مطالبہ کر رہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ حالیہ سیلاب ان کا سب کچھ بہا کر لے گیا ہے، بھارتی پولیس نے پرامن مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے لاٹھی چارج اور آنسو گیس سمیت طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا جس سے متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

ادھر کولگام میں کیموہ کے علاقے کھڈونی میں کشمیریوں نے بجلی کی عدم دستیابی کیخلاف ہڑتال کی۔ مظاہرین اسلام آباد شاہراہ پر جمع ہو گئے اور کٹھ پتلی انتظامیہ کی عوام دشمن پالیسیوں کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ گزشتہ ۴ دن کے دوران انھیں ۲ گھنٹوں کیلئے بھی بجلی فراہم نہیں کی گئی ہے جس کی وجہ سے انھیں شدید مشکلات کا سامنا ہے، مظاہرے کی وجہ سے شاہراہ پر گاڑیوں کی آمدورفت کافی دیر تک معطل رہی۔


خبر کا کوڈ: 429709

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/429709/مقبوضہ-کشمیر-میں-بھارتی-فورسز-کا-سیلاب-متاثرین-پر-وحشیانہ-تشدد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org