QR CodeQR Code

پاکستان کا لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کو فوری تحویل میں لینے کا فیصلہ

2 Jan 2015 16:50

اسلام ٹائمز: گزشتہ دنوں انٹرپول نے عزیر بلوچ کو نقلی نام پر دبئی سے ایران جاتے ہوئے ایئرپورٹ پر گرفتار کیا تھا، عزیر بلوچ تاحال متحدہ عرب امارات کی حراست میں ہے، ایرانی حکومت عزیر بلوچ کو پاسپورٹ کی تحقیقات کیلئے اپنی تحویل میں لینا چاہتی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت نے لیاری گینگ وار کے مرکزی کردار عزیر بلوچ کو فوری تحویل میں لینے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لئے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے متحدہ عرب امارات میں گرفتار ہونے والے لیاری گینگ وار کے مرکزی کردار عزیر بلوچ کو فوری تحویل میں لینے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے لئے وفاقی وزارت داخلہ نے وفاقی وزارت خارجہ کو خط کے ذریعے آگاہ کرتے ہوئے ملزم کی حوالگی کے لئے کارروائی تیز کرنے کی سفارش کی ہے۔ واضح رہے کہ لیاری گینگ وار کے مرکزی کردار عزیر بلوچ کے حکومت پاکستان کی جانب سے ریڈ وارنٹ جاری کئے گئے تھے، اور ملزم کی گرفتاری کے لئے انٹرپول سے رابطہ کیا گیا تھا، جس کے بعد گزشتہ دنوں انٹرپول نے عزیر بلوچ کو نقلی نام پر دبئی سے ایران جاتے ہوئے ایئرپورٹ پر گرفتار کیا تھا۔ ملزم عزیر بلوچ تاحال متحدہ عرب امارات کی حراست میں ہے، جبکہ ایرانی حکومت عزیر بلوچ کو پاسپورٹ کی تحقیقات کے لئے اپنی تحویل میں لینا چاہتی ہے۔


خبر کا کوڈ: 429767

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/429767/پاکستان-کا-لیاری-گینگ-وار-کے-سرغنہ-عزیر-بلوچ-کو-فوری-تحویل-میں-لینے-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org