QR CodeQR Code

آصف زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کو ناراض اراکین کو منانے کا ٹاسک دیدیا

2 Jan 2015 17:05

اسلام ٹائمز: مسلم لیگ فکنشنل کے رہنما شہریار مہر نے سندھ حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کے ناراض رہنما اپوزیشن سے رابطے میں ہیں، وزیراعلیٰ سندھ کیخلاف تحریک عدم اعتماد لائیں گے، پیپلز پارٹی کے ناراض اراکین تحریک عدم اعتماد میں حمایت کرینگے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کو ناراض اراکین کو منانے کا ٹاسک دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے سندھ اسمبلی کے ناراض اراکین کو منانے کا اہم مشن وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کو دے دیا ہے۔ آصف علی زرداری نے قائم علی شاہ کو ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ معلوم کیا جائے کہ ناراض اراکین کس سے رابطے میں ہیں۔ ذرائع کے مطابق پی پی سندھ اسمبلی کے بارہ اراکین کو پارٹی قیادت اور کارکردگی سے متعلق شدید تحفظات لاحق ہے۔ دوسری جانب مسلم لیگ فکنشنل کے رہنما شہریار مہر نے سندھ حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کے ناراض رہنما اپوزیشن سے رابطے میں ہیں، سندھ حکومت کی تبدیلی کے عمل میں نواز شریف کو اعتماد میں لیں گے۔ قائد حزب اختلاف شہریار مہر کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ کیخلاف تحریک عدم اعتماد لائیں گے، پیپلز پارٹی کے ناراض اراکین تحریک عدم اعتماد میں حمایت کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 429769

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/429769/آصف-زرداری-نے-وزیراعلی-سندھ-قائم-علی-شاہ-کو-ناراض-اراکین-منانے-کا-ٹاسک-دیدیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org