QR CodeQR Code

ایم ڈبلیو ایم خیبر پختونخوا کا ہفتہ وحدت بھرپور انداز میں منانے کا اعلان

2 Jan 2015 20:54

اسلام ٹائمز: علامہ سید سبطین الحسینی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت صوبہ کے مخصوص حالات کے تناظر میں عید میلاد النبی (ص) کے جلوسوں کی سیکورٹی کیلئے فول پروف انتظامات کرے، اس حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا نے بھی ہفتہ وحدت بھرپور انداز میں منانے کا اعلان کیا ہے، صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ سید سبطین حسین الحسینی نے وحدت ہاوس پشاور سے جاری اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت صوبہ کے مخصوص حالات کے تناظر میں عید میلاد النبی (ص) کے جلوسوں کی سیکورٹی کیلئے فول پروف انتظامات کرے، اس حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، انہوں نے کہا کہ ملت تشیع صوبہ کے مختلف اضلاع میں 12 ربیع الاول کے جلوسوں میں اپنے اہلسنت بھائیوں کے ہمراہ بھرپور شرکت کرے گی، اور مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے استقبالیہ کیپمس بھی لگائے جائیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ رہبر کبیر انقلاب اسلامی امام خمینی (رح) کے فرمان کے مطابق 12 تا 17 ربیع الاول ہفتہ وحدت کے عنوان سے منایا جاتا ہے، اور اس ہفتہ کے دوران نبی کریم حضرت محمد مصطفیٰ (ص) کے یوم ولادت کا جشن منانے اور اس عظیم ذات اقدس کو محور بناکر مختلف مکاتب فکر کے درمیان اتحاد و وحدت کو فروغ دینا کی مقصود ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر سال کی طرح امسال بھی وطن عزیز کو امن و محبت کا گہوارہ بنانے کیلئے بھائی چارے کی فضاء پیدا کرنے کیلئے تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے عوام بلخصوص علمائے کرام اپنی ذمہ داری ادا کریں۔


خبر کا کوڈ: 429821

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/429821/ایم-ڈبلیو-خیبر-پختونخوا-کا-ہفتہ-وحدت-بھرپور-انداز-میں-منانے-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org