0
Friday 5 Nov 2010 08:47

بھارت اور پاکستان میں سے امریکا کا اسٹرٹیجک اتحادی کون،رپورٹ

بھارت اور پاکستان میں سے امریکا کا اسٹرٹیجک اتحادی کون،رپورٹ
واشنگٹن:اسلام ٹائمز-بھارت کہتا ہے کہ امریکا اس کا فطری اتحادی ہے اور امریکا کہتا ہے کہ پاکستان اس کا اسٹرٹجک ساتھی ہے۔صدر اوباما کا دورہ بھارت کیا اس بات کا تعین کرے گا کہ کون سا اتحادی کتنا اہم ہے؟امریکا کے صدر براک اوباما چھہ نومبر کو بھارت پہنچ رہے ہیں گو کہ دورہ بھارت کا ہے لیکن اس کے اثرات خطے کی صورتحال پر اثر انداز ہوں گے،بالخصوص اب جبکہ امریکا کی پالیسیوں کا انحصار ڈیموکریٹس اور ریپبلیکنز کے اشتراک پر ہے۔صدر اوباما کا دورہ بھارت مزید اہم ہو جائے گا۔ 
بھارت امریکا کا فطری اتحادی ہے اور پاکستان دہشت گردی کیخلاف جنگ میں امریکا کی محبت میں سر سے پاوٴں تک ڈوبا ہوا ہے لیکن صدر اوباما نے بھارت کے دورے کا فیصلہ کیا اور پاکستان کا معاملہ آئندہ پر ٹال دیا،یقینا یہ پاکستانی وزارت خارجہ کی ناکام حکمت عملی کا ثبوت بھی ہے۔پاکستانی عوام امریکا کیلئے اچھے خیالات نہیں رکھتے،ایسی صورتحال میں صدر اوباما کو پہلے پاکستان کا دورہ کر کے اپنا امیج بہتر بنانا چاہیئے تھا۔صدر اوباما اگر بھارت جا کر خطے کے سلگتے ہوئے مسئلہ کشمیر پر اگر کوئی حل طلب بات کرتے ہیں تو یہ ایک مثبت قدم ہو سکتا ہے،تاہم اس کے اشارے نہیں ملے ہیں۔ بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ ممکنہ طور پر حسب روایت سرحد پار دہشت گردی کا راگ الاپیں گے اور اس کی آڑ میں مسئلہ کشمیر کا مسئلہ نظروں سے اوجھل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
شاید بھارتی آرمی چیف نے صدر اوباما کے دورہ فائدہ مند بنانے کیلئے ہی حالیہ بیانات میں پاکستان اور چین کو بھارت کیلئے خطرہ قرار دیا اور بے سروپا قسم کے دعوے کیے۔اب صدر اوباما بھارت کے اس موقف کو کس طرح لیتے ہیں یہ تو دورے کے دوران ہی سامنے آئے گا۔بھارت نے باہمی تجارت کے ذریعے امریکا میں تین لاکھ اسامیاں پیدا کیں ہیں۔اس لیے دورہ بھارت میں صدر اوباما ممکنہ طور پر چوالیس ارب ڈالر کے باہمی تجارتی حجم میں مزید اضافہ کیلئے کوششیں کریں گے۔ بھارت امریکا اسپیس ٹیکنالوجی اور سول نیوکلئیر توانائی کے معاملات نسبتا زیادہ اہمیت کے حامل ہوں گے۔صدر اوباما کا بنیادی ایجنڈا امریکا کی معیشت کیلئے بھارت کا تعاون ہو گا،تاہم پاکستان سے متعلق امریکا کی پالیسی میں بھارت کی مرضی سے فی الحال کسی تبدیلی کا امکان نظر نہیں آ رہا۔

خبر کا کوڈ : 42983
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش