0
Saturday 3 Jan 2015 14:01

کراچی جیل حکام کا پھانسی کے 4 مجرموں کی سزاؤں پر عمل درآمد کیلئے عدالت سے رجوع

کراچی جیل حکام کا پھانسی کے 4 مجرموں کی سزاؤں پر عمل درآمد کیلئے عدالت سے رجوع
اسلام ٹائمز۔ سینٹرل جیل کراچی انتظامیہ نے پھانسی کے 4 مجرموں کی سزاؤں پر عمل درآمد کے لئے انسداد دہشت گردی کی عدالت سے رجوع کر لیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق سینٹرل جیل حکام نے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں درخواست دائر کی ہے کہ ان سزائے موت کے چاروں مجرموں کی سزاؤں پر عمل درآمد کے لئے ان کے ریڈ وارنٹ جاری کئے جائیں۔ واضح رہے کہ چاروں افراد کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے قتل اور دہشت گردی کے جرم میں پھانسی کی سزائیں سنائی تھیں، چاروں مجرموں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔
خبر کا کوڈ : 429955
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش