0
Tuesday 5 May 2009 13:48

صہیونی حکومت ہی دہشت گردی کا سب سے بڑا خطرہ،ایران

صہیونی حکومت ہی دہشت گردی کا سب سے بڑا خطرہ،ایران
 ایران نے کہا ہے کہ تہران دہشتگردی کے مقابلے میں ہمیشہ پیش پیش رہا ہے ۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان حسن قشقاوی نے ہفتہ وار پریس بریفنگ  جس میں ملکی و غیر ملکی اخبار نویس شریک تھے میں امریکی وزارت خارجہ کی رپورٹ جس میں کہا گیا تھا کہ ایران سرکاری دہشت گردی کا سب سے بڑا سپانسر ہے ، کو مسترد کرتے ہوۓ کہا کہ جھان کو اصل خطرہ صہیونی حکومت کی ریاستی دہشتگردی سے ہے اور اس کا سب سے بڑا حامی امریکہ ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان نے منافقین کے دہشتگرد گروہ "ایم کے او" کے ہاتھوں سولہ ہزار ایرانی شہریوں کی شہادت کی جانب اشارہ کیا اور کہا کہ ایران دہشتگردی کا سب سے زیادہ شکار ہوا ہے اور اس دہشتگردی کے سلسلے میں "ایم کے او" کو یورپ کی حمایت حاصل رہی ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکی حکام سے کہا کہ وہ غیر سیاسی اور حقیقی ماحول میں دہشتگردی کے خلاف جد و جہد کریں۔ترجمان نے ایران کو پٹرول کی فروخت سے متعلق امریکی حکام کے بیانات کی جانب اشارہ کیا اور کہا کہ لالچ اور دھمکی کی پالیسی،ماضی کا حصہ بن چکی ہے،اس کا اثر ختم ہو چکا ہے اور یہ پالیسی بھی گزشتہ تیس برسوں کے بائیکاٹ کی طرح غیر موثر ثابت ہوگی۔ وزارت خارجہ کے ترجمان نے افغانستان میں جاری بد امنی اور اس علاقے میں طالبان کے اثرو رسوخ کی جانب اشارہ کرتے ہوۓ اسے غاصبانہ قبضے کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ علاقائی مشاورت اور سیاسی حل خطے میں قیام امن کے لئے معاون ثابت ہوں گا۔
خبر کا کوڈ : 4300
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش