0
Saturday 3 Jan 2015 17:11

کراچی، القاعدہ کے دہشتگرد سمیت مزید 6 دہشتگردوں کے ڈیتھ وارنٹ جاری کر دیئے گئے

کراچی، القاعدہ کے دہشتگرد سمیت مزید 6 دہشتگردوں کے ڈیتھ وارنٹ جاری کر دیئے گئے
اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے القاعدہ کے دہشتگرد سمیت مزید 6 مجرموں کے ڈیتھ وارنٹ جاری کر دیئے ہیں، جنہیں ملک کی مختلف جیلوں میں تختہ دار پر لٹکایا جائے گا۔ سینٹرل جیل کراچی کی انتظامیہ نے صولت مرزا، محمد سعید، شفقت حسین، ذوالفقار علی، بہرام خان، طلحہ حسن، شاہد حنیف اور خلیل احمد نامی 8 دہشتگردوں کی سزائے موت پر عمل درآمد کے لئے انسداد دہشت گردی کی عدالت سے رجوع کیا تھا۔ جیل انتظامیہ نے تحریری طور پر عدالتوں سے درخواست کی تھی کہ مجرمان کے بلیک وارنٹ جاری کئے جائیں تاکہ انہیں تختہ دار پر لٹکایا جائے، جس پر عدالت نے 6 دہشتگردوں کے ڈیتھ وارنٹ جاری کر دیئے ہیں۔ عدالت کی جانب سے جاری کئے گئے ڈیتھ وارنٹس کے تحت شفقت حسین اور بہرام خان کو 13 جنوری کو سینٹرل جیل کراچی، شاہد حنیف اور خلیل احمد کو سکھر، ذوالفقار علی کو 15 جنوری کو اڈیالہ جیل جبکہ محمد طلحہ کو 15 جنوری کو سکھر جیل میں پھانسی دی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 430016
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش