0
Saturday 3 Jan 2015 18:12

سینیٹر رحمان ملک وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی کرسی بچانے کیلئے سرگرم

سینیٹر رحمان ملک وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی کرسی بچانے کیلئے سرگرم
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ اور پیپلز پارٹی کے تعلقات درینہ ہیں، الطاف حسین سے کل بھی رابطہ ہوا، آج پھر بات ہوگی، دونوں جماعت صوبے میں بہتر کرکردگی کیلئے پرعزم ہیں۔ قصہ کچھ یوں ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی کرسی گلے کو آگئی، قائم علی شاہ کی کرسی بچانے اور روٹھے اراکین کو منانے کیلئے پی پی قیادت اور رہنما سرگرم ہوگئے ہیں، پی پی اراکین نے ناراض ساتھیوں اور دیگر جماعتوں کے ساتھ رابطوں اور تعلقات میں تیزی دکھانا شروع کر دی ہے۔ سندھ اسمبلی میں وزیراعلیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام بنانے کیلئے سینیٹر رحمان ملک نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سے رابطہ کیا۔

ٹیلی فونک رابطے کے دوران رحمان ملک نے تحریک عدم اعتماد کی حمایت نہ کرنے پر اصرار کیا۔ اس موقع پر رحمان ملک کا کہنا تھا کہ الطاف حسین میرے دوست اور بھائی ہیں، الطاف حسین سے کل بات ہوئی، آج بھی کروں گا، مخالفین سے متعلق گفتگو پر رحمان ملک کا کہنا تھا کہ کلفٹن اور صدر میں دکان سجانے والے دیکھتے رہ جائیں گے۔ اس سے قبل اپنی رہائس گاہ پر میڈیا سے گفت گو میں رحمان ملک کا کہنا تھا کہ پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس میں پوری قومی قیادت موجود تھی، انسداد دہشت گردی کیلئے وزیراعظم کو اہم فیصلے کرنے پڑے، خودکش دھماکوں اور دہشت گردی نے لوگوں سے جینے کا حق چھینا۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ پشاور نے قوم کے صبر کے پیمانے کو لبریز کر دیا، ہم ایسا فیصلہ چاہتے تھے کہ جس میں ملک و قوم کی بھلائی ہو۔
خبر کا کوڈ : 430037
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش