0
Saturday 3 Jan 2015 19:49

حکومت بلا تاخیر تعلیمی اداروں کو کھولنے کا اعلان کرے، تہور حیدری

حکومت بلا تاخیر تعلیمی اداروں کو کھولنے کا اعلان کرے، تہور حیدری
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر تہور حیدری نے مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں طلباء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگرد ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے، تمام طلباء برادری، تعلیمی اداروں کو بند کروانے کی مذموم سازش کو کامیاب نہ ہونے دے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت بلاتاخیر فوری طور پر تمام تعلیمی اداروں کو کھولنے کے انتظامات کرے تاکہ تعلیمی عمل کو جاری رکھا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں کے بند ہونے سے طلباء کا تعلیمی حرج ہو رہا ہے جو طلباء کے مستقبل کیلئے نقصان دہ ہے، حکومت تمام تعلیمی اداروں کو سکیورٹی فراہم کرے اور تعلیمی اداروں کو کھول کر تعلیم دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنا دے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سانحہ پشاور درندگی کی انتہاء ہے، اچھے اور برے طالبان میں فرق کی سوچ نے سانحہ پشاور کو جنم دیا، طالبان ظالمان اور وحشیان ہیں ان سے خیر کی کوئی توقع نہیں ہونی چاہیے، ہمیں برے اور اچھے کی قید سے آزاد ہو کر پاکستان کے استحکام و امن کو ترجیع دینا ہو گی۔
خبر کا کوڈ : 430060
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش