QR CodeQR Code

حکومت دینی مدارس کو اپنا حریف سمجھنے کی بجائے دوست سمجھے، قاری حنیف جالندھری

3 Jan 2015 20:40

اسلام ٹائمز: منصورہ میں اتحاد تنظیمات مدارس کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ناظم اعلیٰ وفاقی المدارس کا کہنا تھا کہ اسلام مخالف قوتیں اس واقعہ کی آڑ میں اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل چاہتی ہیں لیکن پاکستان کے اسلام پسند عوام ان کی سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور کے کربناک سانحہ کی سب نے بلاتفریق مذمت کی ہے، حکومت اس کے مجرموں اور ان کے سرپرستوں کو بے نقاب کرے اور انہیں کیفر کردار تک پہنچائے۔ ان خیالات کااظہار ناظم اعلیٰ وفاقی المدارس قاری حنیف جالندھری نے منصورہ میں اتحاد تنظیمات مدارس کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام مخالف قوتیں اس واقعہ کی آڑ میں اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل چاہتی ہیں لیکن پاکستان کے اسلام پسند عوام ان کی سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت دینی مدارس کو اپنا حریف سمجھنے کی بجائے دوست سمجھے۔ ہم پاکستان کے نظریے اور جغرافیہ کے محافظ اور چوکیدار ہیں۔


خبر کا کوڈ: 430071

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/430071/حکومت-دینی-مدارس-کو-اپنا-حریف-سمجھنے-کی-بجائے-دوست-سمجھے-قاری-حنیف-جالندھری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org