QR CodeQR Code

ایم ڈبلیو ایم کل ملتان سمیت پورے جنوبی پنجاب میں اسقبالیہ کیمپ اور سبیلیں لگائے گی

3 Jan 2015 20:42

اسلام ٹائمز: ملتان سے جاری پریس ریلیز کے مطابق جنوبی پنجاب میں سب سے بڑا کیمپ ملتان میں لگایا جائیگا جس کی قیادت ڈپٹی سیکرٹری جنرل پنجاب علامہ سید اقتدار حسین نقوی اور ملتان کے نومنتخب سیکرٹری جنرل علامہ قاضی نادر حسین علوی کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ جشن ولادت باسعادت حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم اور ہفتہ وحدت کی مناسبت سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی ہدایت پر ملک بھر کی طرح ملتان میں بھی چوک دولت گیٹ پرصبح 8 بجے استقبالیہ کیمپ اور سبیل لگائے جائے گی۔ ملتان کے علاوہ جنوبی پنجاب کے دیگر اضلاع خانیوال، مظفرگڑھ، بہاولپور، رحیم یارخان، راجن پور، لیہ، بھکر اور وہاڑی میں اہل سنت برادران کی جانب سے نکالے جانے والوں جلوسوں کے شرکاء کو خوش آمدید کہنے کے لیے استقبالیہ کیمپ اور سبیلیں لگائی جائیں گی۔ ملتان سے جاری پریس ریلیز کے مطابق مجلس وحدت مسلمین ملتان کے سیکرٹری جنرل علامہ قاضی نادر حسین علوی اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل پنجاب علامہ سید اقتدار حسین نقوی کیمپ کی قیادت کریںگے۔ کیمپ میں مجلس وحدت مسلمین کے رہنمائوں کے لیے دیگر شخصیات ثمر عباس کھوکھر اور شجر عباس کھوکھر سمیت دیگر رہنما موجود ہوں گے۔


خبر کا کوڈ: 430077

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/430077/ایم-ڈبلیو-کل-ملتان-سمیت-پورے-جنوبی-پنجاب-میں-اسقبالیہ-کیمپ-اور-سبیلیں-لگائے-گی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org