QR CodeQR Code

سیرت طیبہ کو اپناتے ہوئے دور حاضرکی باطل طاغوتی قوتوں کا مقابلہ کریں گے، علامہ مقصود علی ڈومکی

4 Jan 2015 08:13

اسلام ٹائمز: مدرسہ خاتم النبین جیکب آباد میں سیرت مصطفیٰ ﷺ کانفرنس سے خطاب میں رہنما ایم ڈبلیو ایم نے کہا کہ 12 تا 17 ربیع الاول کے مبارک موقع پر تمام مسلمان اتحاد، وحدت اور اسلامی اخوت کا مظاہرہ کریں۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے زیر اہتمام صوبائی سیرت مصطفیٰ ﷺ کانفرنس و تربیتی ورکشاپ منعقد کی گئی۔ اس موقع پر صوبہ، ڈویژن، ضلع اور یونٹس کے 250  عھدیدار اور کارکن شریک ہوئے۔ تین روزہ صوبائی تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے سربراہ علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ ہم سیرت انبیاء ؑ کے پیروکار ہیں اور عید میلاد النبی ﷺ کے مبارک موقع پر حضور سید الانبیاءﷺ سے تجدید عہد کرتے ہیں کہ ہم انکی سیرت طیبہ کو اپناتے ہوئے دور حاضرکی باطل طاغوتی قوتوں کا مقابلہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ قرآن کریم مکمل نظام حیات ہے۔ جس کے ہوتے ہوئے ہمیں کسی اور نظام کی ضرورت نہیں۔

انہوں نے کہا کہ 12 تا 17 ربیع الاول کے مبارک موقع پر تمام مسلمان اتحاد، وحدت اور اسلامی اخوت کا مظاہرہ کریں۔ عید میلاد النبی کے جلوس عشق رسول ﷺ کا مظہر ہیں۔ ان جلوسوں میں بھر پور شرکت کی جائے۔ اس موقع پر ممتاز عالم دین علامہ سید باقر زیدی، علامہ سید قمر عباس نقوی، علامہ سیف علی حیدری، صوبائی ڈپٹی سیکریٹری جنرل مولانا سید ظفر عباس شمسی، مولانا حسن رضا غدیری، عبد الوھاب لغاری و دیگر نے خطاب کیا۔ بعد ازاں دعائے توسل کا روح پرور اجتماع منعقد ہوا۔ تین روزہ معرفت ولایت صوبائی تربیتی ورکشاپ میں ضلع صحبت پور، ضلع سبی، ضلع نصیر آباد، ضلع جعفر آباد، ضلع جھل مگسی، ضلع کچھی، بولان، ضلع لہڑی، تنظیمی ضلع گنداخہ کے 250 کارکن شریک ہیں۔


خبر کا کوڈ: 430159

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/430159/سیرت-طیبہ-کو-اپناتے-ہوئے-دور-حاضرکی-باطل-طاغوتی-قوتوں-کا-مقابلہ-کریں-گے-علامہ-مقصود-علی-ڈومکی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org